About Author

عزہ اقبال

میرا نام عزہ جاوید ہے اور مجھے کہانیاں پڑھنے کا کھپت ہے۔۔۔ ان گنت کہانیاں پڑھنے کے دوران مجھے محسوس ہوا کہ کوئی بھی ایک ویب سائٹ ایسی نہیں ہے جو ناول پڑھ کر پبلش کرتی ہو کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو ناولز غیر مناسب نہ ہوتے اور دوسری بات یہ کہ مجھے ان کہانیوں کو پبلش کرنا تھا جو مجھے اور مجھ جیسا ذوق رکھنے والوں کو بھائیں ، جیسے رومانس (بارش کی بوندیں ، جھرنوں سے بہتا پانی ، پاس کھلتا گلاب کا پھول ، ہوا میں محبت کی خوشبو ، تھکن میں محبوب کا محب کے کندھے پر سر ٹیک کر آنکھیں موند لینا ، محبوب کا جھک جانا اور محبت کو تسخیر کرلینا ) جذبات سے چور ، معاشرے کے ناصرف منفی بلکہ مثبت پہلوؤں کا بھی احاطہ کرتی ہوئی کہانیاں ۔ اس ویب سائیٹ کا اک اور مقصد لوگوں کی رومانس کے متعلق سوچ کو تبدیل کرنا ہے ، ہوس اور محبت کے بیچ فرق کو واضح کرنا ہے ۔ لکھائی میں محبت کو پرونا اور ہوس کو نکالنا ہے ، محبت حساس احساس ہے اور ہوس اندھا جذبہ ۔۔۔ محبت حاکمیت نہیں مانگتی ، غالب نہیں آتی مغلوب ہو جاتی ہے ۔۔۔
میری دعا ہے اللہ پاک ہماری سوچ میں پاکیزگی اور ہمارے فہم میں ایسی فصاحت عطا کرے جو ہمیں بھٹکنے نہ دے۔۔۔اور مجھے اپنی سوچ پر قائم رہنے کی توفیق عطا کرے، عین ممکن ہے آپ کو اس ویب سائیٹ پر اپنی امیدوں کے مطابق شاید کم کام ملے کیونکہ میرا مقصد ہر کام کو نہیں اچھے کام کو سراہنا ہے۔۔۔میری بھرپور کوشش ہوگی کہ غیر مناسب لکھائی کے دور میں اچھی لکھائی کو اتنا عام اور اس کی فہرست کو اتنا طویل کردیا جائے کہ غیر مناسب لکھنے والوں کو قدم واپس لینے پڑیں ۔۔ ۔
اختتام پر میری ہر اس شخص سے گزارش ہے جس کو اللہ نے قلم اٹھانے کی طاقت سے نوازا اور وہ اس صلاحیت کو شکوک وشبہات کی نظر کرنے کے درپے ہے، میرا ماننا ہے ہر چیز کی زکوٰۃ ہوتی ہے اور آپ پر کی گئی اس عنایت کی زکوٰۃ یہ ہے کہ آپ اچھا لکھیں ۔۔۔اچھا لکھیں کے لوگوں کی سوچ بدلی جاسکے۔۔۔ اگر آپ صلاحیت کے باوجود قلم نہیں اٹھاتے تو غیر مناسب لکھنے والوں کی طرح آپ بھی کہیں نا کہیں اس سب کے قصوروار ہیں ۔۔۔ صلاحیت ہے تو قلم اٹھائیں اور لوگوں کو خوبصورت سوچ سے متعارف کروائیں ۔۔۔