Paghal Aankhon Wali Lerki by Umera Ahmed
عمیرہ احمد کا قلم ہو اور کہانی میں انفرادیت نہ ہو ایسا کیسے ممکن ہے۔ یہ کہانی عمیرہ احمد کی دیگر کہانیوں سے کچھ منفرد ہلکی پھلکی اور بہت پیاری سی ہے جسے پڑھ کر آپ خوب سارا ہنسنے والا ہیں۔ یہ کہانی محبت اور حس مزح کا بہترین امتزاج رکھتی ہے۔
اس کہانی میں ثناء جو کہ ہماری ہیروئن صاحبہ ہیں انہیں اچانک سے بیٹھے بٹھائے پسند کی شادی کا شوق چڑھ جاتا ہے اور اس چکر میں کم بختی آتی ہے ان کی دوستوں کی جو اس میشن پر نکلتے ہوئے ثناء کو لئے لور لور پھرتی ہیں کہ کہیں کوئی امیر گھر کا خوبرو سا نوجوان مل جائے اور اسے ناول کی کہانیوں کے جیسے اس کی دوست سے پیار ہوجائے۔
امید ہے آپ اس کہانی کو پڑھ کر بہت مزہ کرنے والے ہیں۔