Emergency Nikah

By Izza Iqbal

Where Stories Run Wild and Imagination Runs Wilder!

After Marriage
javedizza76@gmail.com

Ye junoon manzil e ishq hai by Saima Jabeen

یہ کہانی کزنز کے گرد گھومتی ہے جہاں خوشیوں کا جہان آباد ہے اور بچپن کے دوست جو ایک دوسرے کی پسند ناپسند سے بخوبی واقف ہیں اور اس واقفیت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے وہ ایک دوسرے کو چڑاتے ہیں۔

Read More »
Arrange Marriage
javedizza76@gmail.com

Muhabbat mautabar tehri by Rashida Riffay

یہ کہانی صارم اور شہرینہ کی کہانی ہے، میں اس کے بارے میں زیادہ تفصیل نہیں بتاؤں گی ورنہ مزہ خراب ہوجائے گا۔ چھوٹی سی مگر مکمل کہانی جو کزنز کے گرد گھومتی ہے ۔

Read More »
After Marriage
javedizza76@gmail.com

Shaam ki mundair pe by Mawra Talha

Shaam ki mundair pe by Mawra Talha Download Read Online “وہ غلطیاں آپ کی تکلیف کا سبب بنیں تو سمجھیں گناہ بن گئیں۔۔۔”

Read More »
After Marriage
javedizza76@gmail.com

Hasil e zeest by wajeeha Mahmood

حاصل زیست مطلب کل عمر کی کمائی، یہ کہانی وجیہہ محمود کی پہلی کہانی ہے اور حیران کن طور پر اس کہانی کی بنائی ہرگز کسی نولکھاری کی سی معلوم نہیں ہوتی۔ منظر نگاری سے لے کر کرداروں کی شخصیت تک سب چیزیں بہت بہترین انداز میں رقم کی گئی ہیں۔
اس کہانی میں میرا سب سے پسندیدہ کردار آبرو کا اور تاشفین کا تھا، اپنی زندگی کے اتنے کٹھن مرحلوں سے گزرنے کے باوجود بھی انہوں نے تلخی کو اپنے اندر سمونے کی اجازت نہیں دی۔ رشتوں سے دھوکہ کھانے کے باوجود بھی انہوں نے رشتوں کے تقدس اور ان کی خوبصورتی کو برقرار رکھا۔
رتبہ ، اصباح، فائق ،زاویار اور نور فجر کے کردار بھی قابل ستائش ہیں جن کے بغیر یہ کہانی اتنی مکمل نہ ہوتی۔
سبرینہ کا سفر اور اس کا حاصل زیست ہم سب کیلئے اک غور طلب پہلو ہے جس نے اپنے اک غلط فیصلے کو زندگی پر حاوی نہیں ہونے دیا، اپنی غلطی کا اعتراف اور پھر اس پر پشیمانی نے اسے دوبارہ کھڑے ہونے میں مدد کی۔
اس نے دل میں مایوسی کو بسنے نہ دیا اور حالات کو بدلنے کی ٹھانی تو قسمت بھی اس کا ہاتھ تھامتی چلی گئی۔
یہ کہانی مختلف کرداروں کے گرد گھومتی ہے اور تجسس اختتام تک برقرار رہتا ہے۔

Read More »
After Marriage
javedizza76@gmail.com

Tanhai ka aashiyana by umm e malaika

یہ ام ملائکہ کی پہلی تحریر ہے جس کے زریعے میرا ان سے تعارف ہوا۔ یہ کہنا ہرگز غلط نہیں ہوگا کہ بہت عرصے بعد اس قدر خوبصورت اور الفاظ کی گہرائی والی کہانی پڑھنے کو ملی۔ اس کہانی کی گہرائی اور اس کی انفرادیت نے مجھے اس کہانی کو اور ام ملا‏کہ کی دیگر کہانیوں کو پڑھنے پر مجبور کردیا ہے۔
یہ کہانی ہمارے معاشرے کی اس برائی کی نشاندہی کرتی ہے جس کا ذکر شاید ہی ہم نے کبھی سنا ہو۔ یہ کہانی عام انسانوں سے مختلف سوچ رکھنے والے لوگوں کی ہے۔۔۔ مجھے ہرگز یہ کہنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوگی کہ دیگر مسائل کی طرح یہ بات بھی آپ کی توجہ کی حامل ہے۔
یہ کہانی اک ایسی لڑکی کی ہے جسے شادی سے خوف آتا ہے ، جو ذہنی طور پر اس رشتے کیلئے تیار نہیں ہوتی۔ جس کے نزدیک محبت جسمانی قربتوں سے دور احساس، قدر روانی، ذہنی ہم آہنگی اور مسکراہٹوں سے بھرپور کسی بھی غرض سے پاک اک جذبہ ہے۔
دوسری جانب اک ایسے لڑکے کی کہانی ہے جو قریبا چند ماہ میں ہی اپنی بیوی کو اک حادثے میں کھو دیتا ہے۔

Read More »
After Marriage
javedizza76@gmail.com

Dast e be talab main phool by iffet sehar

جیسا کہ میں نے کہا تھا یہاں آپ کو وہ کہانیاں ملیں گی جو میں نے پڑھ رکھی ہوں گی۔ دست بے طلب میں پھول، یہ کہانی میں نے کچھ عرصہ پہلے ہی پڑھی تھی اور مجھے بہت اچھی لگی۔ سب سے منفرد اور خصوصیت والی بات یہ کہ یہ عام طور پر حویلی پر لکھی جانے والی کہانیوں سے کافی مختلف ہے اور اس میں اک ایسی رسم کے خلاف آواز اٹھائی گئی ہے جو شاید ہم جیسے لوگ تصور بھی ناں کرسکیں۔ میں نے پہلی بار اس کے متعلق تب سنا تھا جب ذہن بھی کچا تھا اور پی ٹی وی کے ڈرامے معیار کے عروج پر تھے۔
بلاشبہ یہ کہانی بہت خوبصورت ہے اور پھر عفت سحر طاہر کا قلم ہو۔ زندگی کے کسی موڑ پر آپ کو کچھ لوگ مل جاتے ہیں ناں یونہی انہیں میں سے کسی نے کہا تھا عفت سحر میری پسندیدہ لکھاری ہیں ۔
اک بھولی سی یاد آگئی تو سوچا کیوں ناں ذکر کردیا جائے۔

Read More »

Novels