Quick Summary

آسیہ رئیس خان کی یہ خاصیت ہے کہ اُنکی بیشتر کہانیاں اور اُنکے کردار ہمارے اور آپکے جیسی عام زندگی سے تعلق رکھنے والے اور حقیقت سے بہت قریب تر ہوتے ہیں ۔اُنکے قلم کی یہی سادگی اُنکے کام کو منفرد اور خاص بناتی ہے ۔۔۔ اس کہانی کا موضوع بھی ایسا ہی دل کو چھو لینے والا تھا کہ کیسے بعض اوقات خلوص اور نیک نیتی سے لیے ،بظاھر درست نظر آنے والے فیصلے بھی کسی کے لیے غلط ثابت ہو جاتے ہیں ایسے میں ہمیں اپنے دل میں گنجائش اور فیصلوں میں لچک رکھنی چاہیے کیونکہ۔۔۔"ہم سب کہیں نہ کہیں غلط ہوتے ہیں لیکن اِن غلطیوں کو بنیاد بنا کر ہم ہمیشہ کے لیے کسی کو ولن نہیں بنا سکتے وقت،انسان، حالات ،خیالات سب بدلتے ہیں تو پھر غلط اور غلطی پر اڑ کر اُسے دائمی کیوں بنایا جائے؟اِسکی بنیاد پر ہمیشہ کے لیے تعلق کیوں توڑا جائے اور رشتے سے موقع کیوں چھینا جائے " تبصرہ نگار عائشہ
Post Views: 155