Quick Summary
جیسا کہ میں نے کہا تھا یہاں آپ کو وہ کہانیاں ملیں گی جو میں نے پڑھ رکھی ہوں گی۔ دست بے طلب میں پھول، یہ کہانی میں نے کچھ عرصہ پہلے ہی پڑھی تھی اور مجھے بہت اچھی لگی۔ سب سے منفرد اور خصوصیت والی بات یہ کہ یہ عام طور پر حویلی پر لکھی جانے والی کہانیوں سے کافی مختلف ہے اور اس میں اک ایسی رسم کے خلاف آواز اٹھائی گئی ہے جو شاید ہم جیسے لوگ تصور بھی ناں کرسکیں۔ میں نے پہلی بار اس کے متعلق تب سنا تھا جب ذہن بھی کچا تھا اور پی ٹی وی کے ڈرامے معیار کے عروج پر تھے۔
بلاشبہ یہ کہانی بہت خوبصورت ہے اور پھر عفت سحر طاہر کا قلم ہو۔ زندگی کے کسی موڑ پر آپ کو کچھ لوگ مل جاتے ہیں ناں یونہی انہیں میں سے کسی نے کہا تھا عفت سحر میری پسندیدہ لکھاری ہیں ۔
اک بھولی سی یاد آگئی تو سوچا کیوں ناں ذکر کردیا جائے۔